ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نصاب میں ٹریفک قوانین کو شامل کرنے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میںجمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سکولوں کے نصاب میں ٹریفک قوانین کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے یہ ایوان سمجھتا ہے صوبے میں بڑھتے ہوئے حادثات ٹریفک قوانین سے لاعلمی کا نتیجہ ہیں پاکستان میں ٹریفک حادثات میں سالانہ 35 سے 40 ہزار افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں افراد معذور ہو جاتے ہیں اور پنجاب میں روزانہ اوسطاً 750 حادثات رونما ہوتے ہیں جن میں سے روزانہ 9 افراد اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں لہذا یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لئے ٹریفک قوانین سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے ٹریفک قوانین کی پابندی کو بچوں کی زندگی میں راسخ کرنا ہو گا جس کے لئے سکولوں میں بچوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کے ساتھ ساتھ ان کی عملی طور پر بھی تربیت کی جائے تاکہ وہ بڑے ہو کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اگر ہم اپنی سڑکوں کو محفوظ بنا لیں تو قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے گا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں