ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوجوان جعلی خبروں کا زیادہ شکار ہوتے ہیں،صدر علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ’’آسان کاروبار پروگرام‘‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سوشل میڈیا کی ہر کسی کی سوچ کو متاثر کرنے کے تناظر میں نوجوانوں کی فکری قوت کو مضبوط کرنا ضروری ہے تاکہ وہ جعلی خبروں کی جانچ کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رفحہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا سائنسز کے زیر اہتمام ’’ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن: میڈیا کی سیاسی معیشت‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس موضوع پر بحث کو فروغ دینے کے لیے سکولوں میں کمیٹیاں تشکیل دینے پر بھی زور دیا۔ ایک امریکی جریدے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ 14 سال کے نوجوان جعلی خبروں کا زیادہ شکار ہوتے ہیں اس لیے بچوں کے 14 سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی روک تھام کی کوششیں شروع کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی پسند پاکستان کے حصول کے لیے بڑے پیمانے پر ایسی ہی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل اعتراض مواد کو بلاک کرنا کوئی حل نہیں ہو سکتا اس لیے حکومت اور تعلیمی ادارے لوگوں کو صحیح اور غلط میں فرق سمجھنے کے قابل بنائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں