ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کلین سی لیبر یونین میں شمولیت کا اعلان

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے زونل آفیسر عقیل شاہ نے کلین سٹی لیبر یونین میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ کلین سٹی لیبر یونین کے عہدیداران کا اجلاس زون فورٹی بی میں منعقد کیا گیا ۔ زونل آفیسر عقیل شاہ نے اس موقع پر کلین سٹی لیبر یونین میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ۔
ایل ڈبلیو ایم لیبر یونین کے اجلاس کی صدارت مرکزی صدر ملک اعجاز نے کی ان کا کہنا تھا کہ عقیل شاہ پہلے ہی ورکرز کی ویلفیئر میں شانہ بشانہ رہتے ہیں اب ایسی شخصیت کی یونین میں شمولیت سے جہاں کلین سٹی ورکرز یونین مضبوط ھو گی وہیں ورکرز کے مسائل مزید بہتر انداز میں حل کرنے میں مدد ملے گی۔ عقیل شاہ کی کلین سٹی ورکرز یونین میں شمولیت کے موقع پر یونین کے جنرل سیکرٹری میاں شاہدرالرحمان سینئر نائب صدر آفتاب خان ، نائب صدر عمران مغل ،اویس ڈار ، میاں افتخار اور زونل آفیسرز بھی موجود تھے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں