ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اماراتی کمپنی نے رمضان المبارک میں اشیا ئے ضروریہ پر 90فیصد رعایت دیدی

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی کمپنی شارجہ کوپ نے رمضان المبارک کے احترام میں اشیائے ضروریہ پر 90 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔ شارجہ کوپ نے اس سال رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے 3کروڑ درہم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے شارجہ کوپ کے سربراہ ماجد سالم جنید نے کہا ہے کہ اس مہم کا مقصد ماہ مقدس کے دوران شہریوں اور غیر ملکیوں پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔ خصوصی پیشکش ماہ مقدس سے ایک ہفتے پہلے شروع ہوجائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں