ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا میں معاشی بحران‘ کاغذ کی قلت پر امتحانات ملتوی

کولمبو: سری لنکا میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہورہی ہے

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں مالیاتی بحران کے دوران کاغذ کی شدید قلت کے باعث اسکولوں کے امتحانات غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیے گئے ۔ خبررساںاداروں کے مطابق سری لنکا کے اسکولوں میں امتحان پیر کے روز سے ہونے تھے۔ سری لنکا کے زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث ایندھن ، خوراک اور ادویات کے شعبوں کے بعد اب تعلیم بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کی کمی کے باعث امتحانات کے لیے کاغذاور دیگر سامان منگوایا نہیں جاسکتا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں