ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان اب بوجھ ہیں جسے کوئی نہیں اٹھا سکتا ، مریم نواز

لاہور (نمائندہ جسارت)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صد ر مریم نواز نے کہا ہے کہ دوسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے سے پہلے اس شوکاز نوٹس کا جواب دو جو پوری قوم نے آپ کو دے رکھا ہے۔آپ نے پورے پاکستان کو غربت،مہنگائی، بے روزگاری اوربے امنی میں دھکیل کر اپنی جماعت کے کس رکن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ عوام کا سامنا کرے؟ آپ ایک بوجھ ہیں جو اب کوئی نہیں اٹھا سکتا۔ان خیالات کااظہار مریم نواز شریف نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کے سامنے دو راستے ہیں، پہلا یہ کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔ دوسرا یہ کہ آپ کی ڈوبتی کشتی میں غرق ہو کر رسوائی اور بدنامی کی تاریخ کا حصہ بن جائیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر بقول آپ کے14ارکان آپ کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں اور آپ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں تو اسکامطلب یہ ہے کہ 342 کے ایوان میں165ارکان آکے ساتھ رہ گئے ہیں۔گویا آپ اکثریت کھو چکے ہو۔آپ وزیراعظم کے منصب کا اخلاقی، قانونی اور آئینی جواز کھو چکے ہو۔اب اقتدار سے چپکے رہنے کا فائدہ؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں