ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملائیشیا جانے کی خواہش جان لے گئی،دو افراد ہلاک

انڈونیشیا  کے کھلے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

ساوتھ چائنہ مارننگ  پوسٹ نے ایک انڈونیشیائی عہدے دار کے توسط سے خبر دی ہے کہ لکڑی سے بنی اس ماہی گیروں کی کشتی نے خطرناک راستے کا انتخاب کیا جس کے دورن وہ الٹ گئی جس پر نواسی تارکین وطن سوار تھے جو کہ ملائیشیا جا رہے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ کھلے سمندر میں پہنچتے ہی شدید اور بپھری لہروں کا سامنا نہ کرنے پر کشتی میں  پانی بھر گیا اور وہ ڈوب گئی۔

کشتی پر سوار ایک خاتون اور ایک مرد کی نعشیں بازیاب کر لی گئی ہیں جبکہ اکسٹھ افر اد کو بچا لیا گیا ہے ۔

چھبیس افراد لا پتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں