ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد انتظامیہ نے حکومت اور اپوزیشن کو جلسوں سے روک دیا

حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ڈی چوک میں جلوسوں کے اعلان پر کشیدگی ختم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے حکومت اور اپوزیشن کو ریڈ زون میں جلسہ کرنے سے منع کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے حکومت کو پریڈ گراونڈ اور اپوزیشن کو ایچ نائن میں جلسہ کرنے کا آپشن دے دیا ریڈ زون میں زیادہ لوگوں کے آنے سے سیکیورٹی مسائل درپیش ہونگے ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کا ایک ہی جگہ جلسہ کرنے سے تصادم کا خدشہ ہے اسلام آباد کے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے لہذا ریڈ زون میں عوام کے اجتماع کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی درخواست کی جانچ پڑتال کر رہے ہیںاسلام آباد میں بہت سی جگہ ہیں ایچ 9 ہے اور پریڈ گراؤنڈ موجود ہے
قومی اسمبلی کے لئے علیدہ جگہ کے حوالے سے کچھ نہیں کہ سکتا۔کوئی بھی اگر کرائم کرے گا تو اس کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت کاروائی ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں