ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوسرا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 411 رنز بناکر آئوٹ

برج ٹائون(جسارت نیوز)ویسٹ انڈین ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی پہلی اننگز میں 411 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اسے 96 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا، کپتان کریگ براتھویٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 160 رنز بنائے، یہ ان کے کیریئر کی دسویں سنچری ہے، الزاری جوزف 19، جیسن ہولڈر 12، جوشوا ڈا سلوا 33، کیمار روچ ایک اور ویرا سیمی پرموئل 5 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی طرف سے جیک لیچ نے تین جبکہ بین اسٹوکس اور ثاقب محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ چوتھے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 40 رنز بنا لئے اور 136 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں