ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منحرف اراکین کو ملکی غداروں کی طرح سزا دینا ضروری ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملکی غداروں کی طرح منحرف پی ٹی آئی ارکان کو سزا دینا ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل اے 63 کے تحت ریفرنس سپریم کورٹ کو یہ موقع دے رہا ہے کہ ملک میں جاری ہارس ٹریڈنگ، موقعہ پرستی اور کرپشن کے ڈرامے ہمیشہ کیلئے ختم ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے منحرف ارکان نے اپنی جماعت نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے، انھیں سزا دینا اسی طرح اہم ہے جیسے ملک کے غداروں کو دی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں