ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک مقامی موٹر گاڑی ٹی او جی جی رواں سال کے اختتام پر بنائی جانے لگے گی

ترکی کی مقامی  و قومی موٹر گاڑی  ٹی او جی جی   کی سال  کے  اختتام سے    با قاعدہ پیداوار شروع ہو  جائیگی۔

نائب وزیر صنعت و ٹیکنالوجی  مہمت  فاتح کاجر  نے   ٹی او جی جی  سے متعلق  نئی  تصاویر کے  سماجی رابطوں کے پیجز پر  شائع کیے جانے کے حوالے سے بعض بیانات دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہماری قوم کی گہری دلچسپی  کی حامل موٹر گاڑی کہ جس کا سب لوگ بڑی  بے تابی سے  انتظار کر رہے ہیں  اس پر ہماری توجہ مرکوز ہے۔  رواں سال کے اختتام تک ترک موٹر گاڑی  کی پیدوار شروع ہو جائیگی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ  حالیہ ایام میں  سوشل میڈیا پر  منفی 40 سینٹی گریڈ  اور برفباری کے دوران کی گئی تجرباتی ڈرائیو پر مبنی ویڈیو کلپس میں گہری دلچسپی ظاہر کی گئی ہے، ان تمام تجربات میں ٹی او جی جی  پوری طرح کامیاب رہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں