ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حوثیوں کے خلاف اضافی پابندیاں زیر غور ہیں‘ امریکا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ میں امریکی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے سعودی شہریوں اور بنیادی ڈھانچے پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا حوثیوں کو لگام دینے کے لیے اضافی پابندیاں پر غور کررہا ہے۔ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے حوثی حملوں کو عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا تھا۔ صدر بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حوثیوں نے مبیّنہ طورپر پانی صاف کرنے کی تنصیبات کے علاوہ تیل اور قدرتی گیس کے بنیادی ڈھانچے کونشانہ بنایا ۔ اس میں ایران شریک تھا اور تہران کی یہ سرگرمی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ان قراردادوں کی خلاف ورزی ہے جن میں یمن میں ہتھیاروں کی درآمد پرپابندی عائد کی گئی ہے۔یاد رہے کہ حملے میں جدہ میں ارامکو کی پیٹرولیم ٹینک میںآگ لگ گئی تھی،جس پرجلد ہی قابو پالیا گیا تھا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں