ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میڈیا کارکنان کا معاشی قتل عام بند کیا جائے ،حسین محنتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمدحسین محنتی نے حکومت کی جانب سے روزنامہ نئی بات اورنیونیوزکے اشتہارات کی بندش پراظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کارکنوں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے اور اشتہار فوری طور پر بحال کیے جائیں ۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ بدقسمتی سے اقتدار سے قبل سیاسی جماعتیں اظہاررائے کی آزادی اورصحافیوں کے حقوق کی باتیں کرتی ہیں مگر اقتدار میں آتے ہی وہ سب کچھ بھول جاتے ہیں ،موجودہ حکومت نے بھی اس طرح کے وعدے ودعوے کیے تھے ۔گزشتہ نصف ماہ سے روزنامہ نئی بات اورنیونیوز کے اشتہارات پرپابندی نہ صرف حکومتی دعوئوں کی نفی بلکہ صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔جماعت اسلامی اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔جہاں بھی میڈیا کے ساتھ ناانصافی ہوگی جماعت اسلامی مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں