ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پارٹی ٹکٹ پر کامیاب ارکان وزیراعظم کو ووٹ دینگے، چودھری سرور

لاہور (آن لائن) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ پارٹی ٹکٹ پر کامیاب اراکین اسمبلی وزیر اعظم کے خلاف ووٹ نہیں دیں گے، آرٹیکل63اے کی تشریح کے لیے عدالت عظمیٰ جانے کا حکومتی فیصلہ سو فیصد درست ہے، یہ واضح ہو جانا چاہیے کہ فلور کر اسنگ کر نیوالوں کو کیا سزا ملے گی ،تحر یک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے 172ووٹ پورے کر نا اپوزیشن کی ذمے داری ہے، حکومت آئینی اور جمہوری طریقے سے ہی مقابلہ کر ے گی۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ گور نر پنجاب نے بر طانیہ پار لیمنٹ کی رکن نوشینا مبارک کو ڈاکٹر یٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز ا اور پوزیشن ہولڈزر طالبات میں ایوارڈ زبھی تقسیم کیے۔ گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا کہ حکومت کا اراکین اسمبلی کی فلور کراسنگ کے معاملے پر سپر یم کورٹ میں صدارتی ریفرنس دائر کرنا ہارتسلیم کرنا نہیں بلکہ یہ حکومت کا آئینی اور جمہوری حق ہے یہ ضروری ہے ہوچکا ہے کہ ایک بار عدالت یہ واضح کردے کہ اگر کوئی رکن فلور کراسنگ کر ے گا تو وہ کتنی دیر کے لیے نااہل ہوگا اور اس کو اور کیا سزا دی جاسکتی ہے اگر حکومت کسی بھی معاملے پر عدالت عظمیٰ سے رہنمائی لیتی ہے تواس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک عدم اعتماد اپوزیشن نے پیش کی ہے اور اب اس کی منظوری کے لیے 172 ووٹ پورے کر نا بھی اپوزیشن کی ہی ذمے داری ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں