ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔
آج ہم آپ کے ساتھ صحت کے جس مسئلے اور اس کے گھریلو علاج کے بارے میں بات کریں گے وہ ہے ” معیاری نیند”۔
معیاری نیند سونے اور دن بھر خود کو تر و تازہ محسوس کرنے کے لئے ہماری تجاویز مندرجہ ذیل ہیں۔
- روز میری
روزمیری نیند لانے والے GABAA ریسپٹروں کو بیدار کرتی ہے۔ روز میری کی چائے پی کر بہترین اور معیاری نیند لی جا سکتی ہے۔
- سنبل ہندی
تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ سنبل ہندی کی جڑیں نیند لانے کے لئے موئثر جڑی بوٹی ہیں۔
- جنسِنگ
جنسنگ اور خاص طور پر پاناکس جنسنگ نیند کے دورانیے کو طویل کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ جڑی بوٹی نیند اور بیداری کے دورانیے میں بھی توازن لاتی ہے۔
- گُلِ صلیبی یا جرحِ فلک
یہ جڑی بوٹی اعصاب کو آسودگی اور اطمینان بخشنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسے چائے کی شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
- جرسی عنقہ کا تیل
گھنٹی نُما پھولوں والی اس جڑی بوٹی کا تیل لیٹنے سے 30 منٹ قبل سونگھیں ۔ اس سے نہ صرف آپ کی نیند گہری اور معیاری ہو گی بلکہ بے خوابی کا مسئلہ بھی ختم ہو جائے گا۔
- لیمن گراس چائے
اپنی خوشبو اور ذائقے کی وجہ سے لیمن گراس کی چائے نہ صرف لذیذ ہوتی ہے بلکہ جسم کو فرحت و آسودگی بھی بخشتی ہے۔ اعصاب کے کھچاو اور تناو میں نرمی لا کر سونے میں مدد دیتی ہے۔
- کاوا
یہ ایک قسم کی سیاہ مرچ ہے جو پیسیفک کے علاقے میں پیدا ہوتی ہے۔ یہ نیندلانے والے ریسیپٹروں GABAAکو بیدار کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اس جڑی بوٹی کی جڑوں میں یہ مادہ کثرت سے پائے جانے کی وجہ سے استعمال میں احتیاط کرنا ضروری ہے کیونکہ کثرت استعمال جگر کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
- لیوینڈر
لیوینڈر اسینشئیل آئل اور لیوینڈر کے پانی کو سونگھنا GABA کو بیدار کرتا اور نیند کے دورانیے کو بڑھاتا ہے۔ لیونڈر آرام بخش خوشبو کی وجہ سے نیند کو تحریک دینے کے لئے استعمال کی جانے والی جڑی بوٹی ہے۔ لیٹنے سے 30 منٹ پہلے لیوینڈر کے تیل کو سونگھنا نیند کے معیار کو بہتر کرتا ہے۔ بے خوابی کا مسئلہ دور کرنے کی صلاحیت رکھنے کی وجہ سے نوجوان اور عورتیں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
لیوینڈر کے تیل کی طرح اس کی چائے بھی ہلکی پھُلکی اور میٹھی ہوتی ہے ۔ گرم پانی میں دم دینے پر لیوینڈر اپنا تیل پانی میں شامل کر دے گی۔ لیٹنے سے قبل اس چائے کا استعمال جسم کے تناو کو کم کر کے گہری نیند سونے میں مدد دے گا۔
- پودینے کی چائے
لیٹنے سے قبل ایک گلاس پودینے کی چائے کا استعمال خاص طور پر معدے کے مسائل کے شکار اور اس وجہ سے بے خوابی کا سامنا کرنے والے افراد کے لئے بہت مفید ثابت ہو گا۔ پودینے کی معدے کو آرام دینے کی صلاحیت السر جیسے مسائل میں کمی کرتی اور گہری نیند سونے میں مدد دیتی ہے۔
- سبز چائے
اینٹی آکسیڈنٹ سے مالامال یہ چائے بہترین نیند سونے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
- ڈیزی کی چائے
دو ہفتوں تک مسلسل ڈیزی کی چائے کا استعمال بے خوابی یا کچی نیند کے مسئلے کو حل کر کے جذباتی کیفیت میں بہتری لاتا ہے۔
دنیا بھر میں ڈیزی کی چائے کو گہری اور آسودہ نیند لانے کے موثر ترین طریقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ آسودگی بخش صلاحیت رکھنے کی وجہ سے رات کو سونے سے قبل اس چائے کا استعمال نہ صرف اندیشوں اور ذہنی دباو کو ختم کرتا بلکہ گہری اور صحت مند نیند کو بھی یقینی بناتا ہے۔
- میگنولیہ یا جمپا
ذہنی دباو اور جسمانی تھکن کے خاتمے اور گہری نیند کے لئے میگنولیہ کی چائے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ چائے نیند طاری ہونے کے دورانیے کو مختصر کرتی اور زیادہ گہری اور لمبی نیند لینے میں مدد دیتی ہے۔
- میگنیزئیم
میگنیزئیم ذہن اور جسم کو سکون بخشتا اور نیند لانے میں مدد دیتا ہے۔ تحقیق کے مطابق میگنیزئیم سکون آور صلاحیت کی وجہ سے میلاٹونین دوری چکر کو توازن میں لاتا ہے۔ اس طرح نیند ایک معینہ نظم و ضبط میں آ جاتی ہے۔
- بادام
سونے سے قبل بادام کھانا نیند کے معیار میں اضافہ کرتا ہے ۔ بادام میں شامل میلاٹونئین نیند کے ہارمون کو غالب کر کے جلد سونے میں مدد دیتا اور پٹھوں کے کھچاو میں نرمی لاتا ہے۔
- رات گئے کیفین والے مشروبات کے استعمال سے پرہیز
جن افراد کو بے خوابی کے مسئلے کا سامنا ہو انہیں نیند سے 6 گھنٹے قبل کیفین والے مشروبات کا استعمال بند کر دینا چاہیے۔ جسم میں کیفین کی کمی بے خوابی کے مسئلے سے نجات دِلا سکتی ہے۔
- ورزش
جسمانی لحاظ سے ایک مصروف دن گزارنا رات کو بہترین نیند لینے کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ بہت سی تحقیقوں سے ثابت ہو اہے کہ دن بھر میں کم از کم 60 منٹ کی ورزش کرنے والے انسان زیادہ گہری نیند سوتے اور دن بھر زیادہ ہشاش بشاش رہتے ہیں۔
- طلوعِ آفتاب کے وقت بیداری
طلوع آفتاب کے وقت بیداری جسم کی قدرتی گھڑی کو ٹھیک کرتی اور یہ سمجھنے میں مدد دیتی ہے کہ آپ کس وقت تھکے ہوئے ہیں اور کس وقت ترو تازہ ہیں۔ بدن کی گھڑی کی بدولت رات ہوتے ہی جسم میلاٹونئین ہارمون پیدا کر کے سونے کا الارم دے دیتا ہے۔
- ذہنی دباو کا خاتمہ
ذہنی دباو کو ختم کرنا اصل میں نیند کو بہتر بنانے کا مفہوم رکھتا ہے لہٰذا جس قدر ممکن ہو ذہنی دباو سے دُور رہنے کی کوشش کرنا چاہیے۔
- سونے کے کمرے کا درجہ حرارت
سونے کے کمرے کا درجہ حرارت 20 سے 25 سے زیادہ ہو تو نیند کے غالب آنے میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔
- سونے سے پہلے کھانا کھانے سے پرہیز
سونے سے فوراً پہلے کھانا پینا معیاری نیند میں رکاوٹ بن سکتا اور رات گئے تک کروٹیں بدلنے کا سبب بن سکتا ہے۔