اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے دوران ریلوے ملازمین نے ہڑتال کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق کینیڈین پیسیفک ریلوے نامی کمپنی کے ساتھ مزدوری کے تنازع پر کارکنوں نے کام روک دیا ۔ اس ہڑتال سے ملک بھر میں اہم اشیا کی ترسیل میں رکاوٹ آگئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تنازع میں ملک بھر میں ہڑتال شروع ہوگئی ہے،جس میں 3ہزار انجینئرز، کنڈیکٹرز اور دیگر ملازمین شریک ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ٹرک ڈرائیوں کے احتجاج سے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔