ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوگل پر نسل پرستی کا الزام‘ سابق ملازم نے مقدمہ دائرکردیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)گوگل کے سابق ملازم نے انتظامیہ سیاہ فاموں کے ساتھ نسلی امتیاز برتنے کا الزام عائد کرکے کیلیفورنیا کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ۔ سابق ملازم کا کہنا ہے کہ انتظامی پالیسی کے تحت سیاہ فام امیدواروں کو مسترد کرنے کے لیے انٹریو میں مشکل ترین سوالات کیے جاتے ہیں۔ سابق ملازم کا کہنا ہے کہ گوگل جان بوجھ کر نسلی امتیاز اور انتقامی کارروائی کرکے نسل پرستی کو ہوا دینے کی کوشش کررہا ہے۔ کمپنی سیاہ فام ملازمین کو چھوٹے عہدے دیتی ہے اور ان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں