ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں،وزیرداخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں،وزیراعظم عمران خان کے پاس تحریک عدم اعتماد کے خلاف ابھی بھی بہت سے کارڈز ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

بعدازاں وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہامید ہے کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے، روایت کے تحت 25 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس میں پہلے وفات پانے والے ایم این اے کے ایصال ثواب کے لیے دعا ہوگی، 30 مارچ سے یکم اپریل تک اسپیکر جس دن چاہے گا، اس دن ووٹنگ کا دن مقرر کرے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے میں واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن اگر پراعتماد ہے تو ہم بھی پراعتماد ہیں اور تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں، ابھی تک وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں، امید ہے کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں