ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی اور یوکرینی باشندوں کی ترکی میں مکانات کی خریداری میں اضافہ

ترکی میں مکانات  کی خریداری  کے لیے   روسیوں اور یوکرینیوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آن لائن رئیل اسٹیٹ پلیٹ فارم املاک جیٹ کے مطابق  ترکی میں رہائش کی تلاش میں روسی اور یوکرینی  باشندوں کی  دلچسپی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

املاک جیٹ  کے اعداد و شمار کے مطابق، فروری میں، روس سے ترکی میں رہائشی  مکانات  کی مانگ میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 51 فیصد ، جبکہ  یوکریینی باشندوں کی مانگ میں 63 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

روسی  اور یوکرینی  دونوں ممالک کے باشندے  انطالیہ میں رہائشی مکانات خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ  اس کے بعد  استنبول، ازمیر، انقرہ اور برسا  کا نمبر آتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں