ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صحت مند زندگی کیلیے کھیل ضروری ہے، غلام عباس بلوچ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میک اسکول سسٹم اور الحمید سیکنڈری اسکول کے تحت نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی میٹرک بورڈ کے غلام عباس بلوچ۔ ڈائریکٹر میک اسکول سسٹم کامران عظیم خان الحمید سیکنڈری اسکول کے پرنسپل منور حمید چیف آرگنائزر نذر عباس نے کہا کہ نصاب تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے۔ صحت مند زندگی کیلئے کھیل ضروری ہے۔ کورونا وائرس کے بعد 3 سال بعد پھر سے ہم نصابی سرگرمیوں کا آغاز خوش آئند ہے، ڈائریکٹر میک اسکول سسٹم کامران عظیم خان نے کہا کہ الحمید اسکول سے نمائشی میچ ہماری تینوں ٹیم جیت گئیں، بچوں نے اور اساتذہ نے بہت انجوائے کیا میچ کو، طلبائتعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی سب سے آگے ہیں، دونوں اسکول کی چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ میک اسکول سسٹم کی ٹیم نے ونر کی ٹرافی اپنے نام کی جبکہ رنر اپ کی ٹرافی الحمید سیکینڈری اسکول نے اپنے نام کی،الحمید اسکول کی ٹیم نے بھر محنت کے ساتھ مقابلہ کیا اور مد مقابل ٹیم کو بہت ٹف ٹائم دیتے ہوئے کھیل کو سنسی خیز بنایا، میک اسکول سسٹم کی آٹھویں۔نویں اور میٹرک کی کرکٹ ٹیم نے اپنے میچ جیت لیے۔ آرگنائزر نذر عباس نے مزید کہا کہ اس طرح کے مقابلہ جات آئندہ بھی منعقد کیے جائیں گے۔طلباء کا کہنا تھا کرکٹ میچ میں بہت مزہ آیا، ہم نے اپنے اسکول کی ٹیم کو سپورٹ کیا، امتحانات کی وجہ سے کھیلنے کا ٹائم نہیں ملا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں