ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کمشنر کراچی کا عید کے بعد اتھلیٹکس اور آرچری کپ منعقد کرنے کا اعلان

کراچی : سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر نیاناظم آباد جیم خانہ میںآرچر چیمپئن شپ کا افتتاح کمشنر کراچی نے تیر اندازی کر کےکیا۔

اس موقع پر کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے عید کے بعد اتھلیٹکس اور آرچری کپ منعقد کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غربی زین العابدین انصاری ،چیئرمین سندھ آ رچری ایسوسی ایشن امتیاز احمد شیخ ، صدر ثناء علی ، ایس او اے کے سیکرٹری احمد علی راجپوت ،غلام محمدو دیگرشخصیات بھی موجود تھے۔

چیمپئن شپ میں سندھ بھر کے 6 ڈویژن کے تیر انداز شرکت کر رہے ہیں۔کمشنر کراچی کی تیر اندازی کے کھیل کی پزیرائی کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ہے۔ کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھیں گے ، تاکہ شہر کراچی کے میدان آباد رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں