ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کی حکمرانی برقرار

دبئی(جسارت نیوز)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بابر اعظم کی پہلی اور بھارت کے ویرات کوہلی کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ جنوبی افریقاکے کوئنٹن ڈی کوک ایک درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئے جبکہ بھارت کے روہت شرما ایک درجے تنزلی سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے جبکہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے ۔جنوبی افریقا ریسی وینڈر ڈسن دو درجے ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر آگئے جبکہ انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے۔پاکستان کے فخر زمان کی نویں اور انگلینڈ کے جو روٹ کی دسویں پوزیشن برقرار ہے۔دوسری طرف ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم 5بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ قومی کپتان کی 3درجے اور نائب کپتان محمد رضوان کی 6درجے بہتری ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں