ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ٹیسٹ: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف

لاہور: سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 351 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز مہمان ٹیم آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔

چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا، چوتھے روز کھانے کے وقفے سے قبل آسٹریلیا کی پہلی وکٹ ڈیوڈ وارنر کی مجموعی اسکور پر 96 رنز پر گری۔ وارنر کا شکار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کیا۔

بعدازاں کھانے کے وقفے کے بعد مارنوس لبوشین 36 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اسٹیو اسمتھ نسیم شاہ کا شکار بنے جو صرف 17 رنز ہی اسکور کرسکے۔

خیال رہے کہ  پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 391 رنزکے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن 268 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، اور آسٹریلیا نے 123 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں