بدین ( نمائندہ جسارت) تحریک اللہ اکبر پاکستان کے صدر سیف اللہ خالد صوبہ سندھ کے صدر فیصل ندیم صوبائی جنرل سیکرٹری امجد اسلام امجد ڈپٹی جنرل سیکرٹری عقیل احمد لغاری نائب صدر صوبہ سندھ اکرم عادل بلال حیدر چیمہ ضلع بدین کے صدر شعیب سندھی فاروق خانزادہ مرکزی رہنما حافظ محمد انور خالد لغاری دیگر نے بدین کے اندر مقامی شادی ہال میں اللہ اکبر تحریک کی جانب سے منعقد ہ ورکر کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو کاروبار سمجھنے والوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل رکھا ہے۔75سال سے جاری اس کھیل کو ختم کرکے سیاست کی سمت درست کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ہمارا انتخابی منشور رسول اللہﷺ کی سیاست کو رائج کرنا ہے۔ ریاست مدینہ کے لیے سیاست مدینہ کی طرز کی ضرورت ہے۔وطن عزیز مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، قوم کو پاکستان کی نظریاتی اساس پر جمع کرکے دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔ اس موقع پر ضلع بھر سے بڑی تعداد م کارکناں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوانوں میں جوش جذبہ قابل دید تھا کارکناں نے تحریک اللہ اکبر کے جھنڈی بینر ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے پر جوش انداز میں نعرے بازی کرتے رہے ۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ باب السلام کا اعزاز حاصل کرنے والی دھرتی پر آج اس پر اللہ اکبر کی صدائیں گونج رہی ہیں اللہ اکبر تحریک سندھ کے اندر اپنا سیاسی نیٹ ور قائم کرکے مایوسیاں ختم کرے گی سندھ کے مسائیل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے آج سندھ کے اندر پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے کافی اضلاع عتاب کا شکار ہیں بدین ضلع بنجر بنا ہوا ہے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے لوگوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں مقامی طاقت ور حکمرانوں نے جان بوجھ کر اس ضلع کو نظر انداز کیا ہے مقامی حالات سے ہم آگاہ ہیں یہ زراعت کا حب تھا اس سے تیل گیس کے بڑے ذخائر نکلے ہیں مگر اج اس ضلع کو سیاست کی بھینٹ چڑھاکر اس کی معیشت اور عوام کو تباہ حال کیا جارہا ہے سارے سسٹم کے پیچھے موجودہ کرپٹ لیڈر ہیں جوکہ عوام کے مال پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں مسلسل عوام کے حقوق کو سلب کیا جارہاہے اللہ اکبر تحریک کے ذمے داران نے مزید کہا ہم اس ملک کی خاطرمیدان سیاست میں کھڑے ہیں۔ یہ ملک اللہ تعالیٰ نے انعام کے طور پر دیا تھا، لیکن ہم نے اس کی قدر نہیں کی۔ آج پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، یہ ملک کی نظریاتی اساس کو فراموش کرنے کا نتیجہ ہے۔ ہم نے رائج سیاست کی اصلاح کرکے اس کی سمت درست کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا انتخابی منشور رسول اللہﷺ کی سیاست کو عام کرنا ہے۔ سیاست دنیا داری نہیں، اسے عبادت سمجھ کر سرانجام دینا چاہیے۔ رسول اللہﷺ کی سیاست کا مرکز مسجد تھا۔ آج ہم نے بھی کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیے گئے ملک میں مسجد کے سیاسی کردار کو رواج دینا ہے۔ افسوسناک طور پر موجودہ سیاست دانوں نے سیاست کو نفع بخش کاروبار بنا لیا گیا ہے۔ ووٹ باقاعدہ خریدے جاتے ہیں۔ 75 برس سے جاری اس گھناؤنے کھیل کو ختم کرکے پاکستان میں خدمت کی بنیاد پر سیاست کو رواج دیں گے۔ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیے گئے ملک میں نظریہ پاکستان کے سوا کوئی دوسرا نظریہ قبول نہیں۔ ملک میں انتشار کی موجودہ صورت حال کا خاتمہ نظریہ پاکستان کو اپنانے سے ہی ہوگا کہا ہمارا انتخابی منشور رسول اللہﷺ کی سیاست کو رائج کرنا ہے۔ ریاست مدینہ کے لیے سیاست مدینہ ہم اس ملک کی خاطرمیدان سیاست میں کھڑے ہیں۔ یہ ملک اللہ تعالیٰ نے انعام کے طور پر دیا تھا، لیکن ہم نے اس کی قدر نہیں کی۔ آج پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، یہ ملک کی نظریاتی اساس کو فراموش کرنے کا نتیجہ ہے۔ ہم نے رائج سیاست کی اصلاح کرکے اس کی سمت درست کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا انتخابی منشور رسول اللہﷺ کی سیاست کو عام کرنا ہے۔ سیاست دنیا داری نہیں، اسے عبادت سمجھ کر سرانجام دینا چاہیے۔ رسول اللہﷺ کی سیاست کا مرکز مسجد تھا۔ آج ہم نے بھی کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیے گئے ملک میں مسجد کے سیاسی کردار کو رواج دینا ہے اج کے دور میں افسوسناک طور پر سیاست کو نفع بخش کاروبار بنا لیا گیا ہے۔ ووٹ باقاعدہ خریدے جاتے ہیں۔ 75 برس سے جاری اس گھناؤنے کھیل کو ختم کرکے پاکستان میں خدمت کی بنیاد پر سیاست کو رواج دیں گے۔ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیے گئے ملک میں نظریہ پاکستان کے سوا کوئی دوسرا نظریہ قبول نہیں۔ ملک میں انتشار کی موجودہ صورت حال کا خاتمہ نظریہ پاکستان کو اپنانے سے ہی ہوگا۔ انتخابات میں صادق و امین قیادت کا انتخاب کرکے ملک و قوم کو ترقی دلائیں گے۔ خدمت انسانیت کی بنیاد پر سیاست سے ہی کرپشن کے راستے بند ہوں گے۔ عوام نظریہ پاکستان پر ثابت قدم رہتے ہوئے ملک دشمنوں کی کوششیں ناکام بنائیں۔مقررین نے کہا کہ ہم خدمت انسانیت کی بنیاد پر سیاست کا عمل جاری رکھیں گے۔ ہم روایتی سیاست کے بجائے نظریہ پاکستان کی بنیا د پرملک گیر تحریک کے لیے کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کو فرقہ واریت، پارٹی بازی اور برادری ازم کی دلدل سے نکالنا ضروری ہوچکاہے لوگوں کی محبتیں ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہے۔ ہم روایتی انداز چھوڑ کر عوامی سطح پر ہر شخص تک پہنچیں گے۔ نبی اکرمﷺ کی سیاست مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے، ہم اسی بنیاد پر پاکستان میں سیاست کریں گے۔ میں صادق و امین قیادت کا انتخاب کرکے ملک و قوم کو ترقی دلائیں گے۔