ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 بھارتی میزائل،او آئی سی نے پاکستان مطالبے کی توثیق کردی

اسلام آباد:اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ نے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں بھارت کی طرف سے نومارچ کوپاکستان میں میزائل فائرکرنے کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کے مطالبے کی توثیق کی ہے۔

قرارداد کی منظوری اسلام آبادمیں ہونے والے اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں دی گئی۔قراردادمیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دوسرے متعلقہ عالمی اداروں پر زوردیاگیا ہے کہ وہ اپنے دائرہ ہائے کارکے مطابق یہ معاملہ بھارت کے سامنے اٹھائیں تاکہ فوری طورپر اس کے حقائق کاتعین کیاجاسکے اورمستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچاجاسکے۔

عالمی برادری پرزوردیاگیا ہے کہ وہ جوہری ماحول میں سنگین نوعیت کے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لے اورجنوبی ایشیا میں تذویراتی استحکام برقراررکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اسلامی وزرائے خارجہ نے بھارت پرزوردیاہے کہ وہ دیرینہ تنازعات کے حل اور پاکستان کی طرف سے تخفیف اسلحہ اور اعتمادسازی کے اقدامات سمیت تذویراتی ضبط وتحمل کی تجویز کامثبت انداز میں جواب دے کر علاقائی سلامتی اوراستحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کے ساتھ تعمیری انداز میں کام کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں