
سیئول(انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کی سابق خاتون صدر پارک گیون ہائے بدعنوانی کے مقدمے میں معافی ملنے کے بعد رہا کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ان کی رہائی کے موقع پر ان کے حامی بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے پارک گیون ہائے کی تصاویر اٹھارکھی تھیں۔ یاد رہے کہ ان کی طبیعت ناساز تھی،جس کے باعث وہ اسپتال میں تھیں۔