ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خود کشی حرام نہ ہوتی تو پارلیمنٹ پرخود کش حملہ کر کے سب کو ختم کر دیتا، شہریار آفریدی

وزیر مملکت شہریار آفریدی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ خود کشی حرام نہ ہوتی تو پارلیمنٹ ہاؤس پر خود کش حملہ کر کے سب کو ختم کر دیتا۔

کوہاٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ اگر خودکشی حرام نہیں ہوتی تو میں اپنے جسم سے بارود باندھ کر پارلیمنٹ کے اندر خودکش حملہ کرکے سب ممبران کو ختم کر دیتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گالم گلوچ پگڑیاں اچھالنا دھمکیاں سب کریں گے لیکن مہنگائی بیروزگاری معیشت پر کوئی جواب نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بھی کہا تھا کہ خود کشی حرام ہے ورنہ میرا تو بمبار بننے کو جی چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر غلام سرور خان نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تھا کہ میری سوچ تو یہ ہے کہ جہاں سارے ملک اور دین کے دشمن بیٹھے ہوں وہاں خودکش دھماکا کروں اور سب کو نیست و نابود کر دوں لیکن اسلام میں خودکشی حرام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں