
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سونیجا سولجرز نے آل رائونڈر حبیب اللہ کی ناقابلِ شکست نصف سنچری 61 رنز اور 2 وکٹوں کی بدولت کھتری پریمیر لیگ ٹی20. کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا ، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کراچی میں ہزاروں کی تعداد میں موجود کھیلے گئے دل چسپ فائنل میں ماندو مارخور کو اعصاب شکن مقابلے میں2 وکٹوں سے شکست ہوگئی ۔ مسلم کھتری کمیو نٹی کے زیر انتظام منعقدہ ایونٹ کے فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی صدر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری فیصل معیز خان، چیف ایگزیکٹو ٹورنامنٹ کمیٹی و ٹائٹل اسپانسر عرفان زہری، اعزازی مہمان محمودالحسن اشرفی، صدر مسلم کھتری ایسوسی ایشن فقیر محمد، اسپانسر رزاق علی جی، اسپانسر سی ای او سیٹروکس کمپنی طاہر ایوب صدیقی، بانی کرکٹ مسلم کھتری کمیونٹی عبدالکریم نیازی، فرنچائز آنر ماندو ماخور رشید علی جی، آنر آف سونیجا سولجر یاسین منی، نعیم ٹھٹوی، ڈاور گلیڈی ایٹرز، حنیف ساگر، آنر دھڑا دبنگ، عمران چوڑی ، آنر بھیڈا ٹائیگرز بھی موجود تھے۔ فائنل میں ٹاس جیت ماندو مارخور نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 130رنز اسکور کیے ۔سونیجا سو لجرز کی جانب سے حننان خان، حماد ایوب اور حبیب اللہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سونیجا نے 19.5. اوورز میں8 وکٹوں پر 131 ہدف حاصل کر کے کھتری پریمیر لیگ سیزن 1 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔