ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا نے کسی نا معلوم مقام سے میزائل تجربہ کیا ہے: جنوبی کوریا

جنوبی کوریا  کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے کسی نا معلوم سمندری مقام  سے میزائل تجربہ کیا ہے۔

یان ہاپ خبر ایجنسی کے مطابق، جنوبی کوریائی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ  اس بارے میں معلوم نہیں کہ آیا یہ بلاسٹک میزائل تھا کہ نہیں اور اس کی مسافت کتنی تھی۔

جاپانی وزارت دفاع نے بھی اس بارے میں امکان ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بلاسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہو۔

جنوبی کوریا کے ایک فوجی عہدے دار نے کہا ہے کہ سولہ مارچ کے ناکام بلاسٹک میزائل تجربے کے بعد  ہم شمالی کوریا  کی سرگرمیوں کا قریبی تعاقب کر رہے ہیں۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں