پشاور:ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ اختیارولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس بچنے کا کوئی آپشن نہیں۔ اختیارولی خان نے وزیراعظم کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج مانسہرہ میں وزیراعظم نہیں بلکہ ایک ہارا ہوا شخص خطاب کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کا نام لیے بغیر انکے پاس بولنے کو کچھ نہیں، عمران نیازی کا غصہ بتا رہا تھا کہ وہ کے پی کے میں آخری خطاب کرنے آئے ہیں۔اختیارولی خان نے کہا کہ عمران کے پاس بچنے کا کوئی آپشن نہیں، عمران نیازی کا دور پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور لکھا جائیگا، یہ پچاس لاکھ گھروں اور کروڑوں نوکریوں کا حساب دیں۔
