روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ مغرب، اقوام متحدہ میں، انسانی امداد کے موضوعات کو سیاسی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
لاوروف نے دارالحکومت ماسکو میں بین الااقوامی ریڈ کریسنٹ تنظیم ICRC کے سربراہ پیٹر ماورر کے ساتھ ملاقات کی۔
ملاقات کے پریس کے لئے کھُلے حّصے میں جاری کردہ بیانات میں لاوروف نے کہا ہے کہ حالیہ سالوں میں یوکرین کے مشرقی حصے میں انسانی صورتحال نہایت بگڑ چُکی ہے۔ لیکن مغرب ان مسائل کو دیکھا ان دیکھا کر رہا ہے۔ روس کی طرف سے اقوام متحدہ میں پیش کردہ "یوکرین کے لئے انسانی امداد” بِل کو منظور نہیں کیا گیا۔ ہمارے مغربی ہم منصب پوری طاقت سے اقوام متحدہ میں انسانی امداد کے موضوعات کو سیاسی بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں”۔
لاوروف نے کہا ہے کہ ہم یوکرین کے مسائل کے حل کے حامی ہیں شہریوں کے انخلاء اور انسانی امداد سے متعلقہ موضوعات کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کی ضرورت ہے۔
ماورر نے بھی گذشتہ ہفتے اپنے دورہ یوکرین کی طرف توجہ مبذول کرائی اور کہا ہے کہ "ہم یوکرین کے شہریوں کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں”۔
انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کے، روس مسلح افواج کے زیر کنٹرول، علاقے دونباس میں انسانی امدادی کاروائی میں اصلاح کی ضرورت ہے۔ ہم نے روس کے علاقے روسٹوف میں ریڈ کریسنٹ آفس کھولے جانے کی درخواست دی ہے۔