اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے ، وزیراعظم عمران خان آج (جمعہ)مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اب باری ہے مانسہرہ کی، آئیں مل کر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ منڈی بہاء الدین، میلسی، دیر، حافظ آباد، سوات، درگئی میں کامیاب جلسوں کے بعد جمعہ کو وزیراعظم مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔