وزیراعظم عمران خان نے آج پھر اپنے سیاسی مخالفین پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کے نام بگاڑے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل اور شہباز شریف کو جوتے پالش کرنے والا قرار دے کر ان کا شکریہ ادا کیا لیکن دلچسپ بات یہ ہے انہوں نے آصف زرداری کا نام نہیں بگاڑا۔
کمالیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کو جب بھی جوتے نظر آتے ہیں، وہ فوری طور پر انھیں پالش کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ جبکہ سابق صدر آصف زرداری کو انہوں نے اس ملک کی سب سے بڑی بیماری قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ”چیری بلاسم شریف” ڈیزل” اور ”بیماری” کے چہروں سے ڈر کر لوگ دوبارہ میرے پاس آ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی سے ناراض ہونے والے بھی ان چوہوں کی شکلیں دیکھ پر واپس ہمارے پاس آ گئے۔
نوٹ:(وزیراعظم کا کمالیہ میں خطاب جاری ہیں)