ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باغ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا لاکھوں روپے کا مسروقہ مال برآمد

باغ: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی عمارت سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کا ملازم چوری میں ملوث نکلا۔

کارڈیک سنٹر کیلئے مختص عمارت کو کورونا آئسولیشن وارڈ بنایا گیا تھا جسے چھ ماہ قبل ضلعی انتظامیہ نے تالا لگا کر بند کر دیا تھا۔

ایس ایچ او سردار امجد ساقی کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ کے سی سی ٹی وی فوٹیج سے آکسیجن سلنڈرز کی مشکوک ترسیل پر گاڑی کے ڈرائیور اور چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیے کو گرفتار کیا گیا اور ان کے انکشاف پر اس کارروائی میں ملوث ڈی سی آفس کے نائب قاصد بلاول کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان سے دوران تفتیش سرکاری رہائشی کوارٹر میں چھپایا گیا لاکھوں کا میڈیکل اور سرجیکل کا سامان برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو سردار آفتاب کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے عمارت کو تالا لگا کر اسی ملازم کو عمارت کی دیکھ بھال کیلئے تعینات کیا جو خود چوری میں ملوث نکلا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں