ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خوردنی تیل کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس ریلیف کی منظوری

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپریل اور مئی کے لیے خوردنی تیل کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس ریلیف کی منظوری دیدی۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت خوردنی تیل سے متعلق اجلاس ہو ا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی ماہانہ خوردہ قیمتیں نہایت غیر مستحکم ہیں‘ قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً د گنی ہوچکی ہیں۔ حکومت نے پام آئل کی قیمتوں میں اضافے اور رمضان میں متوقع کمی سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے اور وزیر خزانہ نے خوردنی تیل کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس ریلیف کی منظوری دیدی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا مقصد صارفین کو خوردنی تیل کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ہے‘ گھی اور کھانے کے تیل کی ملک کی سالانہ طلب کا 90 فیصد درآمدات پر منحصر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں