ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دبئی ایکسپومیں کشمیر پریمئر لیگ شوکیس کا انعقاد

دبئی: ارشد خٹک دبئی ایکسپو میں کشمیر پریمیئر لیگ شوکیس کا افتتاح کرتے ہوئے

دبئی (جسارت نیوز) دبئی میں جاری ایکسپو میں پا کستان پو یلین کی کشمیر گیلری میں 3 روزہ کشمیرپر یمیئر لیگ شو کیس کے عنوان سے: میگنیفسنٹ (Magnificent) کشمیر اپنی پریمیئر لیگ کے ساتھ:جمعہ سے شروع ہو گئی۔ پا کستان، آزاد جمو ں وکشمیر اور یو اے ای کے معز مہمانو ں نے کے پی ایل شو کیس میں شمو لیت اختیار کی جبکہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر تے ہو ئے ایو نٹ کو پذایرائی بخشی۔چیئرمین کے پی ایل ارشد خٹک نے کشمیر گیلری میں استقبالیہ نو ٹ پیش کرتے ہو ئے کے پی ایل سیکشن کے مہمانو ں کو خوش آمد ید کہا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی ایل شو کیس کشمیر کیساتھ ساتھ کے پی ایل کے بارے میں جاننے کا منفرد تجر بہ ہو گا۔اس موقع پر صدر کے پی ایل عارف ملک نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ون (1)کی کامیابی کے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔انہو ں نے اس لا زوال خواب کو حقیقت میں بد لنے کیلئے راستے میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔ آزادجموں و کشمیر کے سیکرٹری کھیل و سیاحت منصور قادر ڈار نے کشمیر پریمیئر لیگ کے پس پردہ وڑن اور اس کے پہلے سیزن کی عالمی سطح پر پذیرائی پر روشنی ڈالتے ہو ئے شرکا ء کے ساتھ ساتھ کشمیر گیلری کا وزٹ کرنے والے دیگر مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ مہمان خصوصی وزیر خزانہ آزاد جموں و کشمیرعبدالمجید خان نے کشمیر پریمیئر لیگ کوسراہتے ہو ئے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی معاشی حالت کو مضبوط کرنے کیلئے کے پی ایل کی کا میابی پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ تقر یب میں سی ای او کے پی ایل چو ہدری شہزاد اختر، سی او اوکے پی ایل تیمور علی خان،سی ایم او کے پی ایل ثاقب الرحمن نے بھی شرکت کی او رکے پی ایل کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی کاوشوں کوخوب سراہا۔ اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر میں کھیلوں کی سیاحت کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں عبدالمجید خان، منصور قادر ڈار، سابق کپتان ٹیم پاکستان شعیب ملک، فاسٹ بولر محمد عامرودیگر نے بھی شرکت کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں