ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زمانہ قریب میں ہم تینوں ممالک ملاقات کریں گے: ڈراگی

اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈراگی نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات میں "ہم نےترکی، فرانس اور اٹلی گروپ کو دوبارہ سے فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زمانہ قریب میں ہم تینوں ممالک ملاقات کریں گے”۔

ڈراگی، نیٹو، جی7 اور یورپی یونین اجلاس میں شرکت کے لئے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے اطالوی ذرائع ابلاغ کے لئے برسلز کی دو طرفہ ملاقاتوں کا جائزہ لیا ہے۔

صدر ایردوان کے ساتھ ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ ملاقات مفید رہی۔ مذاکرات میں ہم نے ترکی، فرانس اور اٹلی کے درمیان باہمی تعاون پلیٹ فورم کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور زمانہ قریب میں تینوں ممالک  اس موضوع پر مذاکرات کا اہتمام کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں