ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکن شہری کے قتل کیس میں گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل

لاہور:سری لنکن شہری پرانتھا کمارا شہری قتل کیس میں اب تک 24 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پرانتھا کمارا کو قتل کرنے اور جلانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید 2 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کر لی۔ عدالت میں اب تک 24 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہو چکی ہے جبکہ عدالت نے دیگر گواہوں پر جرح کے لیے 28 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 14 مارچ کو پراسیکیوشن کے 14 گواہوں کو بھی طلب کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت گوجرانوالہ کی جج نتاشہ نسیم نے لاہور میں کوٹ لکھپت جیل میں سری لنکن شہری پریاانتھا کمارا قتل کیس کی سماعت کی۔ اسپشل پراسیکیوٹرعبدالرف وٹو سمیت 5 پراسیکیوٹر مقدمے میں پیش ہوئے۔ 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں