ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب نے فٹ بال ورلڈ کپ 2022کیلیے کوالیفائی کرلیا

سڈنی(جسارت نیوز)جاپان کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے بعد سعودی عرب رواں سال قطر میں منعقد ہونے والے فٹ بال ورلڈکپ 2022کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں جاپان نے آسٹریلیا کو دو گول سے شکست دی۔جاپانی کھلاڑی کارو میٹوما کی جانب سے اسکور کیے گئے دو گولوں کی بدولت جاپان نہ صرف آسٹریلیا کے خلاف میچ جیتا بلکہ گروپ بی میں 21پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی۔جاپان پوائنٹس ٹیبل پر سعودی عرب سے دو پوائنٹس آگے ہے جب کہ سعودی عرب کو چین کے ساتھ کوالیفائنگ رائونڈ کا میچ کھیلے گا۔تاہم سعودی عرب تیسرے نمبر پر موجود آسٹریلوی ٹیم سے 3 پوائنٹس آگے ہیں جب کہ آسٹریلیا کا صرف ایک میچ باقی ہے جو کہ اگلے منگل کو جدہ میں ہوگا۔اس کے
ساتھ ہی گروپ بی سے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ جبکہ گروپ میں تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم آسٹریلیا کا پلے آف میں مقابلہ گروپ اے میں تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہوگا۔سعودی عرب کی جانب سے چھٹے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا ٹیم کی بہتر تیاریوں کا غماز ہے۔ چین کے ساتھ شارجہ میں اور اگلے ہفتے آسٹریلیا کے ساتھ میچز سعودی ٹیم کی میگا ایونٹ کے لیے تیاریوں کی شروعات ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں