تحریک انصاف کے وائس چیئرمین وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صدر وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام مسلم لیگی قیادت کو پہنچایا۔ طارق بشیر چیمہ نے ساڑھے تین سال میں پارٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے کافی کھل کر بحث کی گئی۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اس ساری صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا آج کی ملاقات کے حوالے سے پارٹی صدر چودھری شجاعت حسین کو اعتماد میں لیں گے اور آئندہ ملاقات جلد اسلام آباد میں ہو گی۔