اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ ،نازیبا ویڈیوز بنانے،لڑکا لڑکی پر تشدد کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 مجرمان کو عمر قید کی سزا سنادی ہے،دو ملزمان عمر بلال مروت اور ریحان حسین کو بری کر دیا گیا،گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے محفوظ فیصلہ سنادیا،جمعہ کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عثمان مرزا کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت پانچ مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔جب کہ دو ملزمان عمر بلال مروت اور ریحان حسین کو بری کردیا گیا۔28 ستمبر2021ء کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جوڑے ، کو ہراساں کرنے کے کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔یاد رہے کہ مذکورہ کیس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر دائر کیا گیا تھا جس میں 5 سے 6 افراد سیکٹر ای-11/2 کے ایک فلیٹ میں ایک 27 سالہ لڑکے اور 28 سالہ لڑکی کو قید کر کے ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کررہے تھے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے۔عدالت نے ملزم عثمان مرزا ، شریک ملزمان حافظ عطاالرحمٰن ، ادریس قیوم بٹ ، ریحان ، عمر بلال مروت ، محب بنگش ، فرحان شاہین پر فرد جرم عائد کی فرد جرم عائد ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف باقاعدہ ٹرائل آغاز ہوگیا، عدالت میں تمام ملزمان کو چارج شیٹ پیش کی گئی اور ساتھ ہی پڑھ کر بھی سنائی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے استغاثہ سے شہادتیں طلب کرلیں۔عدالت نے پراسیکوشن کے گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے گواہوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا تھا، مقدمے کے پولیس چالان کے مطابق ، واقعے کے 7 ملزمان میں سے ایک عثمان ابرار عرف عثمان مرزا اور اس کے دیگر ساتھی ملزمان نے ان کے سامنے جوڑے کو جنسی تعلق قائم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تاکہ وہ اس کی فلم بندی کرسکیں تاکہ انہیں بعد میں بلیک میل کیا جائے اور ان سے رقم نکلوائی جاسکے۔چالان میں پولیس نے بتایا کہ جرم میں 7 افراد ملوث تھے اور عثمان کے علاوہ واقعے کے دیگر ملزمان فرحان شاہین ، حافظ عطا الرحمٰن ، ابراس قیوم بٹ ، رحمٰن حسن مغل ، عمر بلال اور محب بنگش نے خاتون کو ان کے سامنے اس کے ساتھی سے جنسی تعلق قائم نہ کرنے پر گینگ ریپ کرنے کی دھمکی دی تھی۔