فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون نے کہا کہ وہ ترکی اور یونان کے ساتھ مل کر یوکرین کے شہر ماریوپول سے نکلنے کے خواہاں لوگوں کے لیے انسانی بنیادوں پر آپریشن کریں گے۔
ماکرون نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ یورپی یونین کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔
اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ 4لاکھ آبادی کے حامل ماریوپول میں اب ڈیڑھ لاکھ عوام ہی باقی بچے ہیں جو کہ انتہائی کھٹن حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ "ہم ترکی اور یونان کے ساتھ مل کر ان لوگوں کے لیے انسانی بنیادوں پر آپریشن کریں گے جو ماریوپول شہر چھوڑنا چاہتے ہیں۔”
یہ بتاتے ہوئے کہ وہ اس مسئلے پر ماریوپول بلدیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں، ماکرون نے کہا کہ وہ اس آپریشن کے لیے روس کے ساتھ بات چیت کریں گے اور وہ 48 تا 72 گھنٹوں کے اندر روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ فون پر اس مسئلے پر بات کریں گے۔