ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینیوں نے حماس کو بہترین نمائندہ قرار دیدیا

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینیوں نے حماس کو بہترین نمایندہ جماعت قرار ددے دیا۔ فلسطینی سینٹر فار پالیسی اینڈ سروے ریسرچ کی طرف سے تیار کردہ سروے رپورٹ کے مطابق اگر محمود عباس اور اسماعیل ہنیہ کے درمیان صدارتی انتخابات ہوئے تو عباس کو 38 ووٹ ملیں گے، جب کہ ہنیہ کے لیے 54 ووٹ ڈالنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔رائے عامہ کے ایک جائزے سے پتا چلتا ہے کہ 67 فی صد فلسطینی عوام نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے طے پائے نام نہاد ’اوسلو‘ معاہدے کو معطل کرنے کی حمایت کی ہے۔ 61 فی صد نے اسرائیل کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے سیکورٹی تعاون سمیت تمام سمجھوتوں کو کالعدم قرار دینے کی حمایت کی ہے۔ سروے کے نتائج سے بتایا گیا ہے کہ جواب دہندگان میں سے 59 فیصد نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی ان فیصلوں پر عمل نہیں کرے گی جو مرکزی کونسل کے جاری کیے گئے تھے ، ،جب کہ 31 فیصد نے اس پر عمل کی توقع کی ہے۔سروے میں فلسطین کے کل 120 مقامات پر ایک ہزار 200 افراد کی رائے لی گئی۔ سروے سے ظاہر ہوا کہ 56 فی صد نے مرکزی کونسل کے اجلاسوں کے بائیکاٹ کرنے والوں کے موقف کی حمایت کی اور اسے غیر قانونی قرار دیا جب کہ 29 نے ان اجلاسوں کو قانونی قرار دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں