واشنگٹن (آن لائن) امریکا اور اقوام متحدہ نے افغان طالبان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں عالمی سطح پر شناخت کے حصول اور افغان معیشت کی تعمیر نو کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہا کہ اگر طالبان نے یہ فیصلہ اگر فوری طور پر واپس نہ لیا تو افغان عوام کے ساتھ ساتھ ملک کی اقتصادی ترقی کے امکانات اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے طالبان کے عزائم کو گہرا نقصان پہنچے گا۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سربراہ نے انتونیو گوتریس نے کہا کہ انہیں اس فیصلے پر شدید افسوس ہے اور لڑکیوں کے لیے اسکول دوبارہ کھولنے میں افغان حکام کی ناکامی گہری مایوسی کو جنم دیتی ہے اور افغانستان کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔انہوں نے طالبان حکام سے اپیل کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے تمام طلبا کے لیے اسکول کھول دیں۔
The post لڑکیوں کے اسکول نہ کھولنے پر اقوام متحدہ اور امریکا کا طالبان کو انتباہ appeared first on Daily Jasarat News.