ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں حکومتی اور اپوزیشین جماعتوں کی ریلیاں شروع ہو رہی ہیں، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے  ایک پریس کانفرس کے دوران کہا ہے  کہ عدالت نے حکم صادر کیا ہے کہ  سری نگر ہائی وے سمیت دیگر اہم شاہراہوں کو کھلا رکھا جائے۔

 انہوں نے کہا  ہے کہ سری نگر ہائی وے کو رینجرز اور ایف سی کے حوالے کر دیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 15 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ریڈ زون میں کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کو تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہو گا  ہے، پاکستان بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں، پی ٹی آئی کی ریلیوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، میں 10 لاکھ  افراد تو نہیں لا سکتا لیکن دعویٰ کرتا ہوں کہ میرا شہر عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، راولپنڈی سے ریلی سب سے بڑی ریلی ہوگی، اس شہر کے باسی غداری کو نہیں وفاداری کو دیکھتے ہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دھرنے کی کسی جماعت کو اجازت نہیں ہے،اگر دھرنا دیا گیا تو ہم ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کریں گے، اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون ان کو ہاتھ میں لے گا، ، سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ساری دنیا کی نظریں پاکستان کی جانب مبذول ہیں۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ امن و امان کو براقرار رکھیں ، ہم امن و امان برقرار رکھنے کے پابند ہیں اللہ نہ کرے کہ فوج بلانی پڑے۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 28 مارچ کو تحریک عدم اعتماد شروع ہو رہی ہے، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 یا 4 اپریل کو ہوگی، اپوزیشن کے ہر ممبر کو تحفظ فراہم کریں گے، اتحادیوں اور منحرف ارکان سے بات چیت کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں