ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کو لاہور ٹیسٹ میں شکست ، سیریز آسٹریلیا کے نام

لاہور : آسٹریلوی ٹیم کا پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں فتح کے بعد ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو

لاہور(سید وزیر علی قادری)آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کو115رنز سے شکست دیکر 3میچوں کی سیریز 1-0سے جیت لی اور پہلی “بینوقادر ٹرافی “اپنے نام کرلی۔پاکستانی ٹیم 351رنز ہدف کے تعاقب میں 235رنز ہی بنا سکی۔قومی بلے باز لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ،پاکستان کی جانب سے امام الحق70،بابر اعظم 55 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ناتھن لیوئن نے5،پیٹ کمنز نے3،مچل اسٹارک اور کیمرون گرین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو میچ میں8وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ عثمان خواجہ کا سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ٹیسٹ سیریز کے بعد3ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔جمعہ کولاہور کے قذافی اسٹیڈیم کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 73رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی۔آسٹریلیا کو دن کی صبح کامیابی کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور عبداللہ شفیق گزشتہ روز کے انفرادی اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر ہی 27رنز بنا کر چلتے بنے۔اس کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے تجربہ کار اظہر علی آئے اور دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 105تک پہنچا دیا۔اسی مرحلے پر نیتھن لائن کو سئپ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اظہر علی وکٹ گنوا بیٹھے، فیلڈ امپائر نے پاکستانی بلے باز کو آٹ قرار نہیں دیا لیکن آسٹریلیا نے ریویو لیا جس پر اظہر کو کیچ آٹ قرار دیا گیا۔دو وکٹیں گرنے کے بعد امام کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم آئے اور دونوں نے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان کو فورا ہی تیسرا نقصان اٹھانا پڑا اور امام 70 رنز بنانے کے بعد لائن کو وکٹ دے کر پویلین لوٹ گئے۔فواد عالم اور بابر نے اسکور کو 165تک پہنچایا ہی تھا کہ پیٹ کمنز نے بائیں اوورز کے بلے باز کی اننگز کا خاتمہ کردیا جبکہ آسٹریلین کپتان کے اگلے اوور میں محمد رضوان کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد بابر اعظم کا ساتھ دینے کے لیے ساجد خان کریز پر آئے لیکن دوسری جانب کپتان اہم موقع پر طویل اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد 55رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوگئے۔اگلے ہی اوور میں ساجد خان بھی ساجد خان بھی مچل اسٹارک کی گیند پر عثمان خواجہ کو کیچ دے بیٹھے۔ساجد خان کے بعد آنے والے حسن علی 13اور شاہین آفریدی ایک رن پر آٹ ہوگئے۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے نسیم شاہ کی وکٹ اڑا کر ٹیم کو فتح دلوائی ۔ پاکستان کی پوری ٹیم 235رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی اور پہلے دونوں ٹیسٹ میچز ڈرا ہونے کے بعد آسٹریلیا نے آخری میچ میں 115رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز 1-0سے اپنے نام کرلی۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ناتھن لیوئن نے5،پیٹ کمنز نے3،مچل سٹارک اور کیمرون گرین نے 1،1وکٹ حاصل کی۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو میچ میں8وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ عثمان خواجہ کا سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں