ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوہاٹ میں پشاور زلمی کے دو روزہ کرکٹ ٹرائلز

پی ایس ایل سیون کے بعد پشاور زلمی کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔ زلمی فاونڈیشن ، جوان پاکستان، یقین محکم عمل پہیم کے اشتراک سے کوہاٹ میں دو روزہ ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا
کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس میں ٹرائلز کے پہلے روز چار سو اور دوسرے روز تین سو سے زائد نوجوان کرکٹرز شریک ہوئے
دو روزہ ٹرائلز کے بعد بہترین کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کے نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے۔
مستقبل میں پشاور زلمی کے کرکٹ ٹورنامنٹس میں ان نوجوان کرکٹرز کو موقع دیا جائیگا جبکہ پی ایس ایل آٹھ کی ایمرجنگ کرکٹر کی ریس میں بھی یہ کرکٹرز شامل ہوسکتے ہیں۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل آٹھ سے قبل پورے خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کے لیے سرگرمیاں منعقد کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں