ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا اور برطانیہ کا میانمر پر نئی پابندیوں کا اعلان

نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور برطانیہ نے میانمر میں مسلمان روہنگیا اقلیت کے خلاف مظالم کو نسل کشی قرار دیے جانے کے بعد فوج کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ خبر رساں کے مطابق ان پابندیوں کا اعلان گزشتہ سال بغاوت کے بعد ہونے والے مظاہروں کے خلاف خوںریز کریک ڈاؤن کی برسی کے موقع پر کیا گیا ہے۔ دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس کے امریکی ترجمان برائن نیلسن نے ایک بیان میں کہا کہ ظلم اور جبر میانمر کی فوجی حکومت کے لیے کھیل بن چکا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن کی پابندیوں کا ہدف 2فوجی کمانڈراور 3تین کاروباری افراد ہیں۔ ادھر برطانیہ نے بھی فضائیہ کے نئے سربراہ اور بیلاروس کے قونصل خانے میں اعزازی طور پر کام کرنے والے ایک تاجر کو پابندیوں کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ ایک کمپنی پر بھی پابندیوں عائد کی گئی ہیں۔ برطانیہ کی وزیر برائے ایشیا امانڈا ملنگ نے کہا کہ میانمر کی فوج کی جانب سے جمہوریت کے لیے لڑنے والے لوگوں پر تشدد کی وحشیانہ مہم کو روکنے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔ ان پابندیوں میں ان لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ،جو فوج کو ہتھیاروں کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ یکم فروری 2021 کو فوج نے بغاوت کرکے آنگ سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں