ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کے عوام حق ملکیت چاہتے ہیں‘ خیرات نہیں، بی این پی

اسلام آباد/ کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ ریکوڈک معاہدہ کسی صورت قبول نہیں، اسے مسترد کرتے ہیں، بلوچستان کے عوام حق ملکیت چاہتے ہیں خیرات نہیں، صوبے کا حق 50فیصد سے زیادہ ہونا چاہیے ماضی میں تیل وگیس سمیت قدرتی دولت کو بے دردی سے لوٹا گیا اب ایسا نہیں ہونے دیں گے ریکوڈک کے مقام پر ریفائنری کے قیام کو یقینی بنایا جائے جس سے یہ واضح ہوکہ ریکوڈک سے کتنا سونا، چاندی ودیگر ذخائر نکالے جارہے ہیںماضی میں سیندک سمیت دیگر کو سائل مال غنیمت سمجھ کر لوٹا گیا جس کا کوئی حساب کتاب نہیں رکھا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی اور ریکوڈک سے متعلق کہا ہے کہ معاہدہ ہونے کو ہے، ماضی میں بھی بلوچستان کے ساحل اور وسائل کو دونوں ہاتھوں سے بے دردی سے لوٹا گیا، بلوچستان اور بلوچ عوام کو ان کا حق کبھی بھی نہیں دیا گیا بلکہ 2 فیصد خیرات دی گئی جو بلوچستان اور بلوچ عوام کی تذلیل کے مترادف ہے۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ پارٹی کا اصولی موقف پہلے بھی تھا اور اب بھی ہے کہ اپنے سرزمین کے ساحل وسائل کی حفاظت کریں گے یہ سلسلہ آبائو اجداد سے چلا آرہاہے پارٹی ایک بار پھر اعادہ کرتی ہے کہ ہم بلوچستان کے ساحل وسائل پر اختیار، حق ملکیت سے کبھی پہلو تہی نہیں کرسکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں