رائے پور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں اسپتال انتظامیہ کی سفاکی کے باعث باپ بیٹی کی لاش کاندھے پر لیے پھرتا رہا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے رہایشی ایشورداس نے تیز بخار میں مبتلا 7سالہ بیٹی کو ضلعی اسپتال میں داخل کیا تھا ، جہاں چند گھنٹوں بعد وہ مرگئی۔ سرکاری اسپتال کی انتظامیہ نے بچی کے باپ کو ایمبولینس فراہم کرنے سے انکار کردیا،جس کے بعد تومجبورا باپ نے بیٹی کی لاش کولے کر 10 کلومیٹرپیدل سفرکیا۔ مقامی وزیرصحت کا کہنا ہے کہ اسے ایمبولینس کا انتظارکرنا چاہیے تھا۔
